نوابشاہ،دکاندار سے مسلح افراد 8 لاکھ روپے چھین کر فرار

348

 

نوابشاہ(نمائندہ جسارت)نوابشاہ میں امن و امان کو خطرات لاحق ہوگئے ۔ لال بلڈنگ میں سیڈ اور کھاد کا کاروبار کرنے والے دوکاندارانجم میمن سے اسلحے کے زور پر مسلح افراد چھ سے آٹھ لاکھ روپے چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ دوکان دار کی دہائی سننے والا کوئی نہیں بتایا جارہا ہے کہ واقعے کی تاحال ایف آئی آر درج نہیں ہو سکی ہے۔ نوابشاہ میں گزشتہ تین ماہ سے چوری رہزنی کی وارداتوں میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے لیکن پولیس کی جانب سے کوئی بڑی
کارروائی نہیں کی گئی۔ دوسری جانب تاجر رہنماؤں نے اس واقعے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوابشاہ کی تاجر برادری میں ایک منصوبے کے تحت خوف و ہراس پھیلا جارہا ہے ہم انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ نوابشاہ کے تاجروں کو تحفظ فراہم کرے۔ مذکورہ ڈکیتی کی واردات کی ویڈیو بھی منظر عام پر آچکی ہے لیکن تاحال ملزم گرفتار نہیں ہو سکے ہیں