پاکستان اسٹاک : 52.48فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی

655

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںمنگل کو اتار چڑھائو کے بعد مندی کا رجحان غالب آگیاجس کے نتیجے میںکے ایس ای 100 انڈیکس13.53پوائنٹس کی کمی سے 42101.78 پوائنٹس کی سطح پرآ گیاجب کہ 52.48فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈکی گئی جس سے مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 1 ارب 49 کروڑ 85 لاکھ روپے ڈوب گئے تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم پیر کی نسبت7.68فیصدکم رہا۔ملک میں سیاسی غیر یقینی صورتحال کے باعث سرمایہ کاروں کی جانب سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کے روز ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی محتاط طر زعمل اپنایا گیا جس کے باعث اتار چڑھائوکا سلسلہ جاری رہا اوردوران ٹریڈنگ کے ایس ای 100 انڈیکس 42223 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچنے کے بعد ایک موقع پر انڈیکس 42ہزار کی نفسیاتی حد سے بھی گرگیا تاہم بعد میں42ہزار کی نفسیاتی حد تو بحال ہوگئی لیکن مندی کا رجحان غالب آگیا اور کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس13.53پوائنٹس کی کمی سے 42101.78پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس5.72 پوائنٹس کی کمی سے29476.76 پوائنٹس کی سطح پرآگیا۔