سکھر، سندھ کے ثقافتی دن کے حوالے سے نواں گوٹھ میں تقریب

71

سکھر (نمائندہ جسارت) بچہ یونین کے زیر اہتمام سندھ کے ثقافتی دن کے موقع پر نواں گوٹھ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں بچہ یونین کے صدر مسعود بندھانی، محمد مصدق، محمد مزمل نے شرکاء بچوں کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پہنائی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بچہ یونین کے صدر مسعود بندھانی کا کہنا تھا کہ تقریب کے انعقاد کا مقصد آنے والی نسلوں کو اپنی ثقافت کے حوالے سے آگاہی دینا ہے تاکہ وہ ماضی کی طرح مستقبل میں بھی یہ دن جوش و جذبے کے ساتھ منائیں۔