ملتان‘ کنویں کی کھدائی کے دوران مٹی تلے دب کر 2 مزدور جاں بحق

238

ملتان (اے پی پی) جلالپور پیروالہ کے علاقے میں کنویں کی کھدائی کے دوران 2 مزدور مٹی تلے دب کرجاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو 1122ذرائع کے مطابق اتوار کے روز 50 سالہ امیر بخش اور 40 سالہ فدا حسین کنویں میں سے اینٹیں نکال رہے تھے کہ اچانک مٹی کا تودہ ان پر گر پڑا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور دونوں کو زخمی حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹر جلالپور منتقل کیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔