فیصل آباد، ن لیگی ورکرز کنونشن،2500 افراد پر مقدمہ

145

فیصل آباد(آئی ا ین پی ) فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کے ورکرزکنونشن میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تھانہ سرگودھا روڈ میں2500 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا تاہم کسی فرد کو نامزد نہیں کیا گیا۔ کریسنٹ گرائونڈ میں ہونے والے ن لیگ کے ورکر کنونشن میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، لیگی رہنما احسن اقبال، رانا ثنا اللہ اور اویس لغاری نے شرکت کی تھی ،ضلع سے تعلق رکھنے والے لیگی ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز بھی ورکر کنونشن میں شامل تھے۔