پشاور: آکسیجن کی عدم دستیابی سے کورونا کے مریض دم توڑ گئے

709

پشاور: خیبر ٹیچنگ اسپتال میں آکسیجن نہ ملنے کے باعث کورونا وائرس کے 7 مریض دم توڑ گئے۔

خیبر ٹیچنگ اسپتال حکام کے مطابق آکسیجن سلنڈر بروقت نہ پہنچنے کے وجہ سے کورونا وائرس کے مریض انتقال کرگئے۔

اسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعہ گزشتہ شب پیش آیا۔ آکسیجن کی مسلسل فراہمی نہ ملنے سے مریض دم توڑ گئے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ آکسیجن سلنڈر بروقت نہ پہنچنے سے دیگر وارڈز کے مریض بھی متاثر ہوئے۔

خیبر ٹیچنگ اسپتال کے ترجمان کا مؤقف ہے کہ اسپتال کو راولپنڈی سے آکسیجن سلنڈر فراہم کیے جاتے ہیں۔ راولپنڈی سے آکسیجن کے سلنڈر بروقت نہیں پہنچے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ سردی کے سبب مریضوں کو آکسیجن کی ضرورت زیادہ رہتی ہے۔ آکسیجن سلنڈر کی پہنچے میں تاخیر پر معلومات بھی لی جا رہی ہیں۔