یوسف رضا گیلانی اور طاہر اشرفی کی سراج الحق سے والدہ کی وفات پر تعزیت

209

لاہور(نمائندہ جسارت) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے اپنے صاحبزادے عبدالقادر گیلانی کے ہمراہ گزشتہ روز امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق سے منصورہ میں ملاقات اور ان کی والدہ کی
وفات پر تعزیت کی اور مرحومہ کی بلندی ٔ درجات کے لیے دعا کی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی حافظ محمد طاہر اشرفی علما کے وفد کے ہمراہ امیر جماعت اسلامی سے اظہار تعزیت کے لیے منصورہ آئے اور مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی۔اس موقع پر صدر اتحاد العلما مولانا عبدالمالک، ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی محمد اصغر اور سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف بھی موجود تھے۔