سکھر، والد سے جھگڑا، نوجوان نے گولی مار کر خود کشی کرلی

230

سکھر (آن لائن) سکھرمیں مشن روڈ پر والد سے جھگڑے پر نوجوان نے گولی مار کر خود کشی کرلی، عینی شاہدین کے مطابق معیز نے سڑک کے درمیان کھڑے ہوکر سر میں گولی ماری جسے ابتدائی طبی امداد کے لیے لاڑکانہ منتقل کیا گیا تاہم نوجوان زخموں کی تاپ نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ پولیس نے والد اور عینی شاہدین کے بیان قلمبند کرکے نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق 25 برس کے معیز نے اپنے والد مراد سے جھگڑا ہونے پر خود کے سر پر
گولی ماری ہے ۔ معیز کی خودکشی کی اطلاع پر عزیز و اقارب سمیت سکھر کی سیاسی وسماجی رہنماؤں کی جانب سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔