پی ڈی ایم تحریک کرپٹ مافیا کیخلاف ہے، مریم اورنگزیب

124

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک کرپٹ مافیا کے خلاف ہے ،عوام 13دسمبر کو آٹا اورچینی چوروں کے خلاف مینار پاکستان آئیں گے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج عوام کے پاس نہ پیسے ہیں نہ آٹا اورنہ ہی چینی ہے ،13دسمبرکو سارا لاہور مینار پاکستان آئے گا، یہ جلسہ نہیں عوامی تحریک ہے۔ انہوںنے کہا کہ شہباز شریف کو جیل میں بند کر کے آپ سب کو خاموش نہیں کرسکتے ۔ انہوں نے کہا کہ مینار پاکستان میں ووٹ کی عزت بحال کریں گے ،اگلا پورا ہفتہ لاہور میں کنونشن اور کارنر میٹنگز ہوں گی جس میںمریم نواز شرکت کریں گی۔انہوںنے کہا کہ جج ارشد ملک کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں۔