پی ڈی ایم کہتی ہے ووٹ کو عزت دو لیکن ووٹر کو کورونا سے مرنے دو ، شیخ رشید

117

 

کوئٹہ(اے پی پی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمدنے کہاکہ گیارہ پارٹیاں صرف اس لیے اکٹھی ہیں کہ انکے خلاف کرپشن کے کیسز ہیں، پی ڈی ایم کہتی ہے ووٹ کو عزت دو اور ووٹرز کو مرنے دو۔ پاکستان ریلوے کی حالت ایم ایل ون کی تکمیل تک صحیح ہوجائے گی اورشہریوں کو زبردست سفری سہولتیں دینگے، ریلوے کے گوداموں کی مرمت کا کام شروع کرکے ریلوے لائن کی اپ گریڈیشن کی جائے گی۔پاک افغان
سرحد پر ریلوے کی زمینوں کے متعلق معاملے کو نو دسمبر کے اجلاس میں حل کیا جائے گا۔یہ بات انہوںنے جمعہ کو چمن میں پاک افغان بارڈر پر آئی ٹی ٹی ایم ایس پروجیکٹ اور این ایل سی پروجیکٹ کے دورہ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ کتنی جنوریاں آئیں اور کتنی گئیں، وزیراعظم عمران خان اپنے 5 سال پورے کرے گا۔ساری دنیا میں مہنگائی ہے، حکومت کی بہتر منصوبہ بندی سے کورونا وائرس کی پہلی لہرسے بہترین انداز میں نمٹا گیا۔انہوںنے کہا ہے کہ پی ڈی ایم وغیرہ سب بھول جائیں، عمران خان 5 سال پورے کرے گا، کئی جنوریاں آئیں کئی گئیں۔ پی ڈی ایم کہتی ہے ووٹ کو عزت دو لیکن ووٹر کو کورونا سے مرنے دو، کورونا وائرس کی پہلی لہر میں اللہ نے رحم کیا پاکستان محفوظ رہا۔شیخ رشید کا کہنا تھا ریلوے کی ترقی کیلیے ایم ایل ون منصوبہ اہم ہے، ریلوے کے نظام کو مرحلہ وار ترقی دے رہے ہیں، ریلوے کا ایک پلاٹ فروخت کریں تو ریلوے کا خسارہ دور ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں مہنگائی کی لہر ہے۔ ریلوے کے نظام کو مرحلہ وار ترقی دے رہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت تمام مسائل حل کریگی ۔ گیارہ پارٹیاں صرف اس لیے اکٹھی ہیں کہ ان کیخلاف کرپشن کے کیسز ہیں، حکومت کی بہتر منصوبہ بندی سے کورونا سے نمٹا گیا۔