ایٹمی سائنسدان کے قاتلوں کی شناخت کا ایرانی دعویٰ

167

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران نے ایٹمی سائنسدان محسن فخری زادے کے قاتلوں کی شناخت کادعویٰ کردیا۔ حکومتی ترجمان علی رباعی نے اپنے بیان میں کہا کہ حملہ آوروں کی نقل و حرکت سے متعلق سراغ ہاتھ لگ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں صورت حال پر قابو کر لیا گیا ہے اور تکنیکی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کا عمل جاری ہے۔ ذمے داروں کے خلاف کوئی بھی کارروائی ٹھوس نتائج آنے کے بعد کی جائے گی۔دوسری جانب امریکا کے نو منتخب صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر قائم رہیں گے۔