میر ظفراللہ جمالی میر جعفر جمالی کے پہلو میں سپرد خاک

300

ڈیرہ مراد جمالی(اے پی پی) سابق وزیر اعظم میر ظفراللہ جمالی کی نمازجنازہ روجھان جمالی میں ادا کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم بزرگ سیاستدان الحاج میر ظفر اللہ خان کی جسد خاکی راولپنڈی سے جمعرات کی صبح ان کے آبائی علاقے روجھان جمالی پہنچی ،جہاں شام 4 بجے ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی ،نماز جنازہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر حاجی محمدخان لہڑی، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان، رکن صوبائی اسمبلی میرجان محمد خان جمالی ،کمشنر نصیرآباد
عابدسلیم قریشی، سابق وزیر میر عبدالغفور لہڑی ،رکن قومی اسمبلی میر خان محمد خان جمالی،میرفائق علی خان جمالی،میر جعفر مندوخیل سمیت سندھ بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کے ارکین، اعلیٰ سرکاری افسران،سیاسی وسماجی شخصیات مختلف مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، بعد ازاںان کو قائداعظم کے ساتھی میرجعفرخان جمالی کے مقبرے کے قریب آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا، میر ظفراللہ خان جمالی گزشتہ روز راولپنڈی کے اسپتال میں انتقال کرگئے تھے جنھیں دل کے عارضے کے سبب اسپتال میں داخل کیا گیاتھا جوکہ چند روز سے وینٹی لیٹر پر رہنے کے بعد انتقال کرگئے تھے۔