خورشید شاہ کے مبینہ فرنٹ مین سمیت 3 ملزمان ضمانت کیلیے عدالت پہنچ گئے

503

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سید خورشید شاہ کے خلاف نیب تحقیقات کا معاملہ۔خورشید شاہ کے مبینہ فرنٹ مین سمیت 3 ملزمان ضمانت کرانے عدالت پہنچ گئے ۔ فرنٹ مین مہیش کمار، مکیش کمار اور پھالال مل نے ضمانت قبل از وقت گرفتاری کی درخواست دائر کردی۔درخواست میں کہا گیا کہ نیب گرفتار کرنا چاہتا ہے، عدالتی حکم کے بغیر کسی قسم کی کارروائی سے روکا جائے۔