نیب سکھر نے جیکب آباد کے 10  ٹھیکیداروں کے وارنٹ جاری کردیے

342

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) نیب سکھر نے ضلع جیکب آباد کے 10 ٹھیکیداروں کے گرفتاری وارنٹ جاری کردیے، ایس ایس پی کو ٹھیکیداروں کو گرفتار کرکے 3 دسمبر کو پیش کرنے کا حکم۔ جیکب آباد کے محکمہ ہائی وے میں کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث دس ٹھیکیداروں کے نیب سکھر کی جانب سے ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔ نیب نے تمام مطلوب ٹھیکیداروں کی گرفتاری کے لیے ایس ایس پی جیکب آباد محمد طارق نواز کو 3 دسمبر تک سکھر احتساب عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ یاد رہے نیب نے 2019ء میں ہائی وے ڈپارٹمنٹ میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا ریفرنس داخل کیا تھا۔