پروفیسر ابو ظفر تنظیم اساتذہ ضلع سکھر کے صدر اور نجم الدین سیکرٹری منتخب

442

سکھر (پ ر) تنظیم اساتذہ سکھر کے لیے ارکان کی کثرت رائے سے پروفیسر ابو ظفر ضلع سکھر کے صدر اور نجم الدین سیکرٹری منتخب ہوگئے، ارکان نے ووٹ کے ذریعے پروفیسر عمران طاہر کو نائب صدر، غلام حیدر پٹھان کو جوائنٹ سیکرٹری، شاد احمد کو سیکرٹری نشر و اشاعت، عبدالمجید کو سیکرٹری مالیات، حافظ عبدالرحمن کو سیکرٹری مالیات اور عبد الحفیظ کو ناظم شعبہ تعلیم متاثرین منتخب کرلیا جبکہ پروفیسر ابو ظفر اور نجم الدین صوبائی انتظامیہ کے رکن ہوں گے۔ بعد ازاں ناظم انتخاب پروفیسر محمد حسین سومرو نے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا۔