کوئٹہ (آن لائن)چیف آف ساراوان سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ گوادر بلوچ قوم کی ملکیت ہے، پاکستان میں بسنے والی قوموں کے مسائل سیاسی ہیں، طاقت سے حل نہیں ہوںگے۔ انہوں نے سماجی رابطے ویب سائٹ ٹوئٹر پیغام مین کہا ہے کہ گوادر بلوچ قوم کی ملکیت ہے ہم بلوچستان اسمبلی میں قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا کہ سی پیک کا معاہدہ اسمبلی میں پیش ہو لیکن تاحال نہیں کیا اور پوشیدہ رکھا جارہا ہے جس سے یہ تاثر ملتاہے کہ معاملات کاروبارنہیں بلکہ اور نوعیت کے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاق پاکستان میں بسنے والے ا قوام کا مسئلہ سیاسی ہے اور اس کا حل صرف تاریخی حقوق تسلیم کرنے اور بات چیت سے ہوسکتی ہے طاقت سے نہیں ۔