ٹھٹھہ، مکلی میں پانی کی مسلسل قلت  کیخلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے

348

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) مکلی میں پانی کی مسلسل قلت کیخلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے اور پبلک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے انجینئر کیخلاف مسلسل نعرے بازی کرکے مکلی پریس کلب کے سامنے دھرنا دے کر مکلی غلام اللہ روڈ کو بلاک کردیا۔ سماجی رہنما سید رصوان شاہ، یاسر جاکھرو، امین بروہی کی سربراہی میں متاثر لوگوں نے دبئی سینٹر سے احتجاجی مارچ کرکے مکلی پریس کلب پہنچے اور کہا کہ ایک ماہ سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے لیکن شہریوں کو پینے کے پانی سے محروم رکھا گیا ہے۔ ٹھٹھہ کے ڈپٹی کمشنر سے لے کر منتخب نمائندوں تک شہریوں نے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے لیکن پھر بھی شہریوں کو پانی فراہم نہیں کیا جاتا ہے۔ انہوں نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ مکلی کے شہریوں کو پانی فراہم کیا جائے۔ دوسری صورت میں احتجاج کو مزید وسیع کیا جائے گا۔