سکھر (نمائندہ جسارت) ریلوے مزدور اتحاد سکھر کے پریس سیکرٹری عبدالرشید نے کہا ہے کہ ریلوے عملے کی نااہلی کے باعث لوکو شیڈ روہڑی کے مختلف علاقوں ممبرانی محلہ چالیس چوک ودیگر میں اکثر بیشتر پندرہ پندرہ دن پانی کی قلت کا سلسلہ جاری رہتا ہے، جس کی وجہ سے ریلوے مزدور دور دراز علاقوں سے پانی لاکر استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔ ریلوے ملازمین ڈیوٹیاں انجام دیں یا پھر گھروں کے پانی کے لیے پریشان ہوتے رہیں۔ ریلوے انتظامیہ کو شکایت کے باوجود تدارک نہیں کیا جارہا۔ عبدالرشید نے ریلوے کے حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ لوکو شیڈ میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔