عدالت عظمیٰ :شوکت صدیقی کی برطرفی کیخلاف درخواست سماعت کیلیے مقرر

114

اسلام آباد( نمائندہ جسارت) عدالت عظمیٰ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کو عہدے سے ہٹانے کے سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے کے خلاف اپیل سماعتکے لیے مقرر کردی۔جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ 9 دسمبر کو کیس کی سماعت کرے گا۔ جسٹس فیصل عرب کی ریٹائرمنٹ کے بعد جسٹس سجاد علی شاہ لارجر بینچ میں شامل ہوئے ہیں۔یادرہے کہ جسٹس شوکت صدیقی کو 11 اکتوبر 2018ء کو خفیہ اداروں کے خلاف تقریر کرنے پر عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔علاوہ ازیں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ نے عدالت عظمیٰ میں کیس میں اضافی دستاویزات جمع کروا دی ہیں ۔عدالت عظمیٰ میں جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی اہلیہ خود آئیں اور وکیل کی مدد سے اپنے کیس میں اضافی دستاویزات جمع کروائیں۔