ایکسائز پولیس سکھر کی کارروائی، 7500 کلو گرام ڈوڈے برآمد

435

سکھر (نمائندہ جسارت) محکمہ ایکسائز پولیس سکھر کی بڑی کامیابی، افیون بنانے کے لیے استعمال ہونے والے 7500 کلو گرام ڈوڈے برآمد، دو ملزمان گرفتار، ایکسائز پولیس سکھر نے ایک کارروائی کے دوران روہڑی چیک پوسٹ پر چیکنگ کے دوران ٹرک سے 7500 کلو گرام پوپی (ڈوڈے) برآمد کرلیے۔ ایکسائز انسپکٹر قمر الدین سیال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ روہڑی چیک پوسٹ پر ایک مشکوک ٹرک کی تلاشی کے دوران 7500 کلو گرام پوپی (ڈوڈے) برآمد کرلیے۔ واضح رہے کہ ڈوڈے افیون بنانے میں استعمال کیے جاتے ہیں جبکہ دو ملزمان حبیب الرحمن اور محمدن پھٹان کو بھی گرفتار کر ان کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ علاوہ ازیں صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاؤلہ نے اپنے ایک بیان میں کامیاب کارروائی پر ایکسائز پولیس سکھر کو مبارکباد دی ہے اور ہدایت کی ہے کہ منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی جاری رکھی جائیں کیونکہ منشیات ایک زہر ہے اور اس کیخلاف معاشرے کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو متحد ہونا پڑے گا۔