ڈی آئی جی سکھر کی طرف سے ترقی پانے والے افسران کو مبارک باد

325

سکھر (نمائندہ جسارت) ڈی آئی جی سکھر فدا حسین مستوئی کی سربراہی میں ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی اور ریویو بورڈ کا رینج آفس سکھر میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ایس ایس پی خیرپور کیپٹن (ریٹائرڈ) سعود مگسی، ایس ایس پی سکھر عرفان سموں، ایس ایس پی گھوٹکی عمر طفیل، سیکرٹری بورڈ فدا حسین سولنگی، آفس سپرنٹنڈنٹ گلزار علی سوہو اور ہیڈ کلرک اصغر بھیو نے شرکت کی۔ ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی نے افسران کی ترقی کی منظوری دی۔