کوئٹہ ،گیس سلنڈر پھٹنے سے3 افراد زخمی

139

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت) کو ئٹہ میں گھر کے اندر گیس سلنڈر پھٹنے سے بچی اور خاتون سمیت 3افرادزخمی ہو گئے ہیں ۔ گزشتہ روز کو ئٹہ کے علا قے سیٹلائٹ ٹائون گول مسجد مردان کالونی میں واقع ایک گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 6سالہ بچی بی بی فاطمہ ولد سعداللہ ، خاتون زوجہ امان اللہ اور 55 سالہ شخص حاجی امین ولد حاجی ولی داد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے ۔