جونیئر ٹینس ، محمد شعیب اور روہن بیلڈے فائنل میں

260

اسلام آباد (جسارت نیوز)آئی ٹی ایف جے 5 جونیئر ٹینس چیمپئن شپ میں پاکستان کے محمد شعیب اور امریکاکے روہن بیلڈے نے اپنے، اپنے میچ جیت کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔جمعہ کوپی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں بوائز سنگلز سیمی فائنل میچوں کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کے محمد شعیب نے برطانیہ کے رویے کیگان کو 6_2 اور 6_1 سے شکست دی. دوسرے میچ میں امریکاکے روہان بیلڈے نے پاکستان کے حامد اسرار کو6_3 اور6_2سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔بوائز ڈبلز سیمی فائنل مقابلوں کے پہلے میچ میں امریکاکے روہن بیلدہے اور الیگزینڈر کرمان نے پاکستان کے ذالان خان اورسمیع زیب خان کو 6-1اور6_2 سے مات دی۔ دوسرے میچ میں نیپال کیآراو ثمرت ہڈا اور زوبین راوت نے برطانیہ کے رائے کیگن اور جاپان کیاوئی اوکا کو 7-6 (9) ، 6-1 سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئے۔گرلز سنگلز سیمی فائنل مقابلوں میں نیپال کی ابیلاشہ بستا نے روس کی ایکٹیرینا سووریوا کو 7-6 (5) ، 2-6 اور6-3 سے شکست دی۔