سراج الحق سے تعزیت کا سلسلہ جاری ،مختلف شخصیات کی منصورہ آمد

241
امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق سے والد کی رحلت پر مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما جاوید ہاشمی اظہار تعزیت کررہے ہیں

لاہور(نمائندہ جسارت)مختلف سیاسی، مذہبی جماعتوںکے رہنمائوں اور صحافیوں نے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق سے منصورہ میں ملاقات کی اور ان کی والدہ کی وفات پر اظہا ر تعزیت کیا ۔ مسلم لیگ ن کے رہنماسینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی، جمعیت اہل حدیث پاکستان کے ا میر حافظ عبدالرزاق روپڑی ، جماعت الدعوۃ کے رہنمائوں امیر حمزہ ، شیخ یعقوب ، تنظیم اسلامی کے مرکزی رہنمائوں نائب امیر مرزا ایوب بیگ ،خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ، سینئر صحافیوں اور کالم نگار وں مبشر لقمان ، حفیظ اللہ نیازی، اسد اللہ غا لب، مزمل سہروردی ،نجم ولی، حنیف قمر ، مدثر بٹ چیئرمین بھلیکھا گروپ ، مخدوم اظہر محمود ، طارق قاضی او ر ندیم رضا نے وفود کے ہمراہ امیر جماعت سے ملاقات کی اور ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا ا ظہار کرتے ہوئے ان کے لیے بلندی درجات کی دعا کی ۔ عالمی ختم نبوت کے مرکزی رہنما عبدالعزیز ثانی نے بھی سینیٹر سراج الحق سے ملاقات کی اور ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ۔ جامع اشرفیہ لاہور کے اعلیٰ سطحی وفد نے مولانا احمد حسن اشرفی کی قیادت میں منصورہ میں امیر جماعت سے ملاقات اور اظہار تعزیت کیا ۔ وفد میں حافظ اسد عبید ، مولانا فہیم الحسن تھانوی اور مولانا منیب الرحمن انقلابی شامل تھے ۔