خورشید شاہ کی ضمنی ریفرنس کیخلاف درخواست سماعت کیلیے منظور

325

سکھر (اے پی پی)سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ نے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی آمدن سے زیادہ اثاثہ جات کیس میں ضمنی ریفرنس کے خلاف درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی۔مذکورہ سماعت 2 دسمبرکو ہوگی۔ اس سلسلے میں ڈی جی نیب اور پراسیکیوٹر اور دیگر متعلقہ افسران کو نوٹس جاری کردیے گئے۔