سینیٹر سراج الحق اور نواز شریف سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت

974

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) تنظیم علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے چیئرمین سفیر امن پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی مرشدی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھیج پیر جٹا نے جماعت اسلامی کے امیر سینٹر سراج الحق اور سابق وزیر اعظم نواز شریف، اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی مرشدی نے جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق اور میاں نواز شریف سے ان کی والدہ کے انتقال پر دلی ہمدردی و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ علماء مشائخ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے مریم نواز سے بھی بیگم شمیم کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے (ن) لیگی قیادت سے کہا کہ اس غم کی گھڑی میں ہم آپ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے تعزیتی پیغام میں مزید کہا کہ دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ سینیٹر سراج الحق کی والدہ اور مرحومہ شمیم اختر کے درجات کو بلندکرے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ دریں اثناء صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کے والد اور بزرگ سیاستدان چودھری انور عزیز انتقال پر دلی ہمدردی و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ علماء مشائخ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ مرحوم کے درجات بلند اور سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔