ایران نے اسمگلنگ کے الزام میں تیل بردار جہاز پکڑ لیا

570

تہران (آن لائن) ایرانی پاسداران انقلاب نے پاناما کے پرچم بردار ایک بحری جہاز کو روک لیا ہے۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق فورسز کے ترجمان نے بتایا کہ اس جہاز پر تقریبا 3 لاکھ لیٹر تیل غیر قانونی طریقے سے
اسمگل کیا جا رہا تھا۔ جہاز پر موجود غیر ملکی عملے کے 10 ارکان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے تاہم اس کارروائی کا وقت اور عملے کی شناخت کے حوالے معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔