گوجرانوالہ،کار پر فائرنگ، عدالت میں پیشی سے واپس آنیوالے 3 افرا جاں بحق

99

گوجرانوالہ( آن لائن ) گوجرانوالہ مین جی ٹی روڈ پر کار پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ کامونکی میں پیش آیا جہاں تینوں افراد شیخوپورہ میں عدالت سے پیشی کے بعد واپس آرہے تھے کہ کار پر نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کار سوار تین افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کا بتانا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا جسے فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کیمطابق مقتولین کی زمین کے معاملے پر اپنے گاؤں کے ایک فریق سے دشمنی ہے۔