تحریک لبیک نے کورونا بم بنانے میں کسر نہیں چھوڑی، فواد چوہدری

835

 اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان نے لاہور کو کورونا ٹائم بم بنانے میں کسر نہیں چھوڑی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاکہ اپوزیشن کا رویہ خطرناک ہے، لوگوں کی زندگی کے ساتھ کھیلنا مذاق نہیں ہے،اب پشاور سے ملتان پیپلز پارٹی اور ن لیگ حشر بپا کریں گی۔

انہوں نے مزید کہاکہ کورونا وائرس ایک خطرناک بیماری ہے ، جس سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ عوام گھر سے بلاضرورت باہر نہ نکلے، کورونا سے محفوظ رہنے کے لیے سماجی فاصلہ کا خاص خیال رکھا جائے۔