گلگت(اے پی پی)چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجا شہباز خان نے حلقہ نمبر3 گلگت کے بیلٹ پیپرز ریٹرننگ آفیسر/اسسٹنٹ کمشنر دنیور زخرف فدا ملک کے حوالے کردیے۔سخت سیکورٹی کی موجودگی میں ریٹرننگ آفیسر نے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان سے بیلٹ پیپرز وصول کیے۔راجا شہبازنے کہا کہ 15نومبرکی طرح 22 نومبرکوبھی شفاف انتخابات کرائیںگے۔حلقہ 3 گلگت کیلیے الیکشن کی تمام تیاریاں مکمل
ہیں،غیرجانبدارانہ انتخابات کرانے کے عزم پر کاربند ہیں۔حلقہ 3 گلگت میں پی ٹی آ ئی کے امیدوار جعفر شاہ کی ناگہانی موت کے بعد انتخابات 22 نومبر کو منعقد کرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا جہاں سے اب مرحوم کے بیٹے سید سہیل عباس تحریک انصاف کے امیدوار ہوںگے۔