خورشید شاہ کی ضمانت کیخلاف اپیل پر سماعت 2ہفتے تک ملتوی

309

اسلام آباد (آن لائن) عدالت عظمیٰ نے رکن قومی اسمبلی سید خورشید شاہ کو ضمانت پر رہا کرنے کی درخواست کی سماعت 2 ہفتے کے لیے ملتوی کر دی ہے۔ درخواست ضمانت کی سماعت جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔ دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل میاں رضا ربانی نے دلائل دیے کہ خورشید شاہ پر 2000 ایک میں آمدن سے زیاد اثاثوں کو الزام عاید کیا گیا، اس الزام کی 20 برس میں تفتیش مکمل نہیں ہوسکی، 18 میں 16 افراد ضمانت پر رہا ہو چکے ہیں،صرف ایک ملزم سید خورشید شاہ کئی ماہ سے گرفتار ہیں۔ نیب نے اثاثہ جات کی قیمت اصل قیمت سے کہیں زیادہ متعین کی ہے۔ پراسیکیوٹر نیب نے موقف اپنایا کہ سب ملزمان نے ایک ایک کر کے گرفتاری سے فرار حاصل کرکے ضمانت کروائی تھی۔ عدالت سے عظمیٰ نے اس موقع پر قرار دیا کہ خورشید شاہ کی درخواست ضمانت دیگر ملزمان کی ضمانت کی منسوخی کی درخواست کے ساتھ منسلک کر کے کی جائے، بعد ازاں معاملہ کی سماعت 2 ہفتے تک کے لیے ملتوی کر دی۔