سکھر،ریلوے کنکریٹ سلیپرفیکٹری کے مزدوروں کی پریم یونین میں شمولیت

330

سکھر(نمائندہ جسارت)ریلوے کنکریٹ سلیپر فیکٹری سکھر ڈویژن کے مزدورں نے ریلوے ورکرز یونین کو خیر باد کہہ کرریلوے پریم یونین سی بی اے کے قائد حافظ سلمان بٹ پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ریلوے پریم یونین سی بی اے میںباقاعدہ شمولیت کا اعلان کر دیا۔اس سلسلے میں سکھر ریلوے اسٹیشن پر ریلوے کنکریٹ سلیپر فیکٹری سکھر ڈویژن کے مزدورں کی کثیر تعداد نے زاہد میرانی ،امداد علی خروس ، فیضان ضمیر ، عامر حسین ، سمیع اللہ ، وزیر علی ، عبدالکریم اور غلام قادر و دیگر کی قیادت میں ریلوے پریم یونین (سی بی اے ) کے مرکزی جنرل سیکرٹری خیر محمد تنیو کی موجودگی میں ریلوے پریم یونین میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر ریلوے پریم یونین (سی بی اے ) کے مرکزی جنرل سیکرٹری خیر محمد تنیو نے ریلوے پریم یونین میں شامل ہونے والے تمام مزدووں کو خوش آمدید کہا اور یقین دلایا کہ مزدوروں کے جائز حقوق آپسی اتحاد سے ضرور منظور کرائیں گے۔ اس موقع پر ریلوے پریم یونین (سی بی اے ) کے مرکزی جنرل سیکرٹری خیر محمد تنیو نے مزدوروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے پریم یونین کی جاری جدوجہد ملازمین کے ان کے جائز حقوق جن میں تنخواہ میں اضافہ ، ٹی ایل اے ملازمین کو مستقل کرانا ، ملازمین کے الائونس میں اضافے سمیت خالی اسامیوں پر نئے ملازمین کی جلد بھرتی کے مطالبات شامل ہیں اور یہ تب ہی ممکن ہو گا جب ریلوے ملازمین اپنے جائز حقوق کیلیے ایک پلٹ فارم پر جمع ہوں گے۔