لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ شہر اور گرد ونواح میں آوارہ کتوں نے 4 بچوں سمیت 8 افراد کو کاٹ کر زخمی کردیا، جن میں 5 سالہ زہرہ، 8 سالہ صدیق، زبیر، 10 سالہ زکیہ، 18 سالہ راشد، 30 سالہ نذیر، 35 سالہ سترام اور 40 سالہ رحیم بخش شامل ہیں۔ زخمیوں کو ورثاء کی جانب سے چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات میں قائم اینٹی ربیز ویکسین سینٹر منتقل کیا گیا جہاں انہیں ویکسین اور ضروری علاج دے کر گھر بھیج دیا گیا۔ اس حوالے سے انتظامیہ کا کہنا تھا کہ آوارہ کتوں کے کاٹنے سے زخمی ہونے والوں کا تعلق لاڑکانہ شہر کے مختلف علاقوں اور گردونواح سے ہے۔