آرمی چیف سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات

654

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور اینجلا ایگلر نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق  آرمی چیف  اور امریکی ناظم الامور کے درمیان ہونے والی ملاقات میں افغان امن عمل پر بھی بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  امریکی ناظم الاموراینجلا ایگلر نے خطے میں کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کےکردار کو سراہتے ہوئےکہاکہ افغان امن عمل میں پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے۔ملاقات میں امریکی ناظم الامور نے افغان امن عمل میں تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔