سندھ ہائیکورٹ کی بلاول زرداری کو سیکورٹی دینے کی ہدایت

190

کراچی (آن لائن) سندھ ہائی کورٹ نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری کو سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ہائی کورٹ میں بلاول زرداری کو سیکورٹی فراہم کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ داخلہ سندھ اور سیکرٹری وزارت داخلہ کو بلاول زرداری کی سیکورٹی کے انتظامات کا حکم دے دیا۔ عدالت نے بلاول زرداری کو ذاتی سیکورٹی گارڈ اور کالے شیشے والی گاڑی استعمال کرنے کی بھی اجازت دے دی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ رپورٹس سے لگتا ہے بلاول زرداری کی جان کو خطرات لاحق ہیں۔ اس لیے ایسی صورتحال میں مزید تاخیر برداشت نہیں کی جا سکتی۔ ہماری نظر میں بلاول زرداری کو مکمل سیکورٹی فراہم کرنا بہت ضروری ہے۔ جس کے بعد عدالت نے بلاول زرداری کی سیکورٹی سے متعلق درخواست نمٹا دی۔