اسلام آباد (آن لائن) احتساب عدالت کے جج اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت سابق صدر آصف زرداری وغیرہ کے خلاف پارک لین ریفرنس کی سماعت ملتوی کردی گئی۔گزشتہ روز سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید، گواہ احسن اسلم عدالت پیش ہوئے جبکہآصف زرداری اورعبد الغنی مجید کی حاضری سے ایک روزہ استثنا کی درخواست پیش کرتے ہوئے فاروق نائیک کے معاون سردار رضوان کی جانب سے عدالتی کارروائی ملتوی کرنے کی استدعا کی اور کہاکہ فاروق نائیک کراچی میں عدالتی کیسز میں مصروف ہیں عدالت سماعت ملتوی کرے،جس پرعدالت نے کہاکہ گواہ کے بیان کو ریکارڈ کرنے کے عمل کو روکا نہ جائے،عدالت نے سابق صدر آصف زرداری کی ایک روز عدالتی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت آج تک ملتوی کر دی اور کہاکہ تاخیری حربے نہ استعمال کیے جائیں،ملزمان کے وکلا حاضری یقینی بنائیں۔