کراچی(اسٹاف رپورٹر)سانحہ صفورا کے ملزم علی رحمان کو ملٹری کورٹ کی جانب سے سزا سنائے جانے کا معاملہ،عدالت عالیہ نے جیگ برانچ فائیو کور سے کیس کا ریکارڈ طلب کرلیا۔عدالت کا کہنا تھا کہ بتایا جائے ملٹری کورٹ کے فیصلوں سے متعلق سپریم کورٹ میں زیر سماعت کیسز سے یہ کیس کیسے مختلف ہے؟عدالت نے4ماہ میں کیس کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا۔ملٹری عدالت نے ملزم کو موت کی سزاسنائی تھی۔