جھڈو (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی ضلع میرپور خاص کے امیر محمد افضال آرائیں، نائب امیر ڈاکٹر شمشاد علی، محمد ظاہر، محمد عمر خان، تحصیل جھڈ وکے امیر حافظ عابد الرحمن، اظہر جمیل آرائیں نے جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سینیٹر سراج الحق کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ رہنمائوں نے کہا کہ مرحومہ ایک نیک اور صالح عورت تھیں، اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند کرے اور اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔