سکھر،کپاس کے ڈھیر میں اسرار آتشزدگی ،دو بچے جاں بحق

138

سکھر (نمائندہ جسارت) صالح پٹ کے قریب گھر کے کمروں میں رکھی کپاس کے ڈھیر میں پُر اسرار آتشزدگی، مقامی صحافی کے دو معصوم بچے جھلس کر جاں بحق، ایک شدید زخمی۔ روہڑی کی نواحی تحصیل صالح پٹ کے گاو¿ں بڈھل جسکانی میں کمرے میں رکھی کپاس کے ڈھیروں میں پُر اسرار طریقے سے آگ بھڑک اٹھی، بچوں کی چیخ و پکار پر صحافی دین محمد جسکانی اور دیہاتیوں نے پہنچ کر ظفر علی اور صداقت علی کو باہر نکالا۔ صداقت علی نے بتایا کہ اندر میرا بھائی دربان علی ہے جو جھلس کرموقع پر ہی جاں بحق ہوچکا تھا جبکہ صداقت علی کو علاج کے لیے اسپتال لایا جارہا تھا کہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ صحافی دین محمد برڑو نے بتایا کہ گاو¿ں میں ہماری دشمنی چل رہی ہے، آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں کہ آگ دشمنی میں کس نے لگائی یا اتفاقی طور پر لگی۔ فائر بریگیڈ نے پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ پولیس نے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔ سکھر میں گدا گروں کے روپ میں کمسن چوروں کا گروہ سرگرم، کمسن چوروں کا گروہ دکان سے ہزاروں روپے نقدی چرا کر فرار ہوگیا۔ کمسن چوروں کی چوری کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کے ذریعے منظر عام پر آگئی، چوری کی واردات انتہائی منظم طریقے سے کی گئی، دو کمسن بچے پہلے دکان کی ریکی کرتے رہے، تیسرا بچہ دکان میں داخل ہوکر دکان کی دراز سے ہزاروں روپے نقدی لے کر فرار ہوگیا۔ گروہ میں کمسن بچی بھی شامل ہے۔ روہڑی میں ملزمان کی نوجوان سے زیادتی کی مبینہ کوشش پر نوجوان نے فلیٹ سے چھلانگ لگا دی، نوجوان زخمی حالت میں اسپتال داخل، پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ سکھر ضلع کی تحصیل روہڑی کے علاقے نیو یارڈ کالونی میں ایک نوجوان محمد کامران کو اس کے تین دوستوں نے شراب پلا کر اس کےساتھ مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کی تو نوجوان نے خود کو بچانے کے لیے فلیٹ سے چھلانگ لگا دی، جس کے نتیجے میں نوجوان گر کر شدید زخمی ہوگیا، جسے نازک حالت میں روہڑی تعلقہ اسپتال لے جایا گیا۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے نوجوان کے تینوں دوستوں کو گرفتار کرکے ان سے تفتیش شروع کردی۔