چارسدہ میں دہشت گرد پولیس مقابلے کے دوران ہلاک

536

چارسدہ میں پولیس کے جوانوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شہر کو دہشت گردی کا نشانہ بننے سے بچا لیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈی پی او شعیب خان کا کہنا ہے کہ چارسدہ میں نامعلوم مسلح شخص نے فائرنگ کرتے ہوئے سرکٹ ہاؤس میں گھسنے کی کوشش کی۔ پولیس اہلکاروں نے کوشش کو ناکام بناتے ہوئے مسلح شخص سے مقابلہ کیا۔

ڈی پی او شعیب خان کے مطابق پولیس نے جوابی فائرنگ میں حملہ آور کو ہلاک کر کے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

شعیب خان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے حوالے سے پہلے سے اطلاع تھی، پولیس الرٹ تھی۔

سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ سرکاری عمارتوں اور اسکولز کی سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔