بلاول بھٹو کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم، سندھ ہائیکورٹ

433

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو سنگین سیکورٹی خدشات کے پیش نظر مکمل سیکورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ داخلہ سندھ اور سیکریٹری وزارت داخلہ کو بلاول بھٹو کی سیکیورٹی فراہم کرنے کے تمام انتظامات کرنے کا حکم دےدیا ہے  جبکہ عدالت نے بلاول بھٹو کو ذاتی سیکیورٹی گارڈ اور کالےشیشے والی گاڑی استعمال کرنے کی بھی اجازت دے دی ہے۔

میڈیا کے مطابق عدالت نے بلاول بھٹو کو عوامی مقامات پر مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی ہے کیونکہ  بلاول بھٹو کے وکیل اخترحسین نے 30اکتوبر  کو درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ بلاول بھٹو اوران کی رہائش گاہ پرسنگین نوعیت کی سیکیورٹی خدشات ہیں۔

واضح رہے بلاول بھٹو نے سیکیورٹی فراہم کرنے کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی اور بلاول بھٹو کے وکیل اخترحسین نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ بلاول بھٹو اوران کی رہائش گاہ (بلاول ہاؤس) پرسنگین نوعیت کے سیکیورٹی خدشات (بم سے اڑانے کی بھی دھمکیاں) ہیں۔

دوسری جانب درخواست میں کہا گیا تھا کہ مختلف دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے بلاول بھٹو کو کبھی کہیں بھی نشانہ بنایا جاسکتا ہے اور مختلف سیکیورٹی اداروں کی جانب سے الرٹ بھی جاری کیے گئے ہیں مگر وفاقی حکومت تعاون نہیں کرتی جبکہ بلاول بھٹو ملک بھر میں سفر کرتے ہیں اور انہیں سکیورٹی خدشات ہیں۔

 جسٹس کے کے آغا سندھ ہائی کورٹ کا کہا تھا کہ رپورٹس سے لگتا ہے بلاول بھٹو کی جان کو خطرات لاحق ہیں اور ایسی صورتحال میں مزید تاخیر برداشت نہیں کی جاسکتی۔