سراج الحق سے عالمی اسلامی تحریکوں کے قائدین کا اظہار تعزیت

183

لاہور(نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق سے ان کی والدہ کے انتقال پر اندرون و بیرون ملک سے اظہار افسوس و تعزیت کاسلسلہ جاری ہے ۔ مختلف ملکوں کی اسلامی تحریکوں کے قائدین اور رہنمائوں نے امیر جماعت کو فون کر کے ان سے اظہار تعزیت کیا ۔ فلسطین ، اٹلی اور جاپان کے سفیروں سمیت مختلف ممالک کے سفیروں نے بھی امیر جماعت کو والدہ کی وفات پر تعزیتی پیغامات بھیجے ہیں۔ معروف اسکالر اور مرکزی جمعیت اہل حدیث کے رہنما ابتسام الٰہی ظہیر اور جنرل (ر) حمید گل کے صاحبزادے عبداللہ گل نے بھی فون کر کے سینیٹر سراج الحق سے ان کی والدہ کے انتقال پراظہار افسوس کیا ۔خیبر پختونخوا کے سینئر صحافیوں کے ایک وفد نے بھی ثمر باغ میں امیر جماعت اسلامی سے ملاقات کی اور ا ن کی والدہ کے لیے دعائے مغفرت اور فاتحہ خوانی کی ۔