اسلام آباد (آن لائن) احتساب عدالت اسلام آباد کورٹ روم نمبر 2 کے جج اعظم خان نے سابق صدر آصف علی زرداری، فریال تالپور اور دیگر کیخلاف جعلی اکاؤنٹس ریفرنس کی سماعت کی عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری اورفریال تالپور کی ایک روز کے لیے حاضری
سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی جبکہ پولیس کی جانب سے گرفتار ملزم حسین لوائی کو عدالت کے روبرو پیش نہیں کیا جا سکا۔یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پربھی وکلاء کی ہڑتال کے باعث حسین لوائی کے وکیل عدالت میں پیش نہ ہوسکے ملزم کے وکیل ارشد تبریز آئسولیشن میں ہونے کی وجہ سے پیش نہ ہوسکے۔ اس موقع پر جج اعظم خان نے کہا کہ ارشد تبریز اپنا جونیئر وکیل مقرر کریں،عدالت نے کیس کی سماعت 19 نومبر تک ملتوی کر دی ۔