بدقسمتی سے منگنی کے کارڈز پہلے ہی لیک ہوگئے، بختاور زرداری

98

کراچی( آن لائن ) سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور زرداری نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے منگنی کے کارڈز باضابطہ طور پر بھیجے جانے والے
شیڈول سے پہلے ہی لیک ہوگئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بختاور بھٹو زرداری نے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ آپ تمام لوگوں کی نیک خواہشات اور نیک تمنائوں کا بے حد شکریہ۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے منگنی کے کارڈز باضابطہ طور پر بھیجے جانے والے شیڈول سے پہلے ہی لیک ہوگئے۔ ان کی امریکا میں کسی بھی خاندان کے ساتھ بالکل کوئی وابستگی نہیں ہے، جس کا مشہور حوالہ بیشتر میڈیا کے ذریعے دیا جارہا ہے۔اپنے ٹوئٹ کے آخر میں انہوں نے لکھا کہ امید ہے اس سے تمام غلط معلومات ختم ہوجائیں گی ۔