اسلامی جمعیت طلبہ کی جانب سے سکھر میں بھی ایجوکیشنل ریفرنڈم 2020ء جاری

80

سکھر ( نمائندہ جسارت)اسلامی جمعیت طلبہ کی جانب سے سکھر میں بھی ایجوکیشنل ریفرنڈم 2020ء جاری ۔ اس موقع پرتعلیمی حوالے سے ریفرنڈم میں رائے حاصل کی جا رہی ہے، لوگ اپنی رائے دے رہے ہیں۔ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے سابق ناظم اعلیٰ و امیر جماعت اسلامی سکھر زبیر حفیظ شیخ نے بھی جمعیت کے ایجوکیشنل ریفرنڈم میں اپنی رائے کا ووٹ ڈالا۔ اس موقع پر ناظم جمعیت سکھر منیب شیخ و دیگر بھی موجود ہیں۔اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کی جانب سے تعلیمی مسائل کے حل کیلیے ملک گیر ریفرنڈم منعقد کیاجارہا ہے۔