سکھر،پولیس مقابلہ ،ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ،اسلحہ برآمد ،ساتھی فرار

90

سکھر( نمائندہ جسارت)سکھر میں پولیس مقابلہ ،تھانہ پنوعاقل کی حدود میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار اسلحہ برآمد، ساتھی فرار۔ ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکو پولیس مقابلوں چوری ڈکیتی سمیت متعدد سنگین جرائم میں پولیس کو مطلوب تھا۔ ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموںنے بتایاہے کہ گرفتار زخمی ڈاکو کی شناخت غلام مصطفی کورائی کے نام سے ہوئی ہے،گرفتار ڈاکو کے قبضے سے ٹی ٹی پستول ،میگزین اور گولیاں برآمد کیے ہیں،گرفتار زخمی ڈاکو کو تعلقہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔