گلگت بلتستان الیکشن 2018ء کا ری پلے ہے، طلال چودھری

166

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان الیکشن 2018ء کا ری پلے ہے ، لاہور جلسہ ہر صورت میں ہوگا چاہیے لاشوں سے کیوں نہ گزرنا پڑے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ماڈل ٹائون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ روح موجود ہے جو اگر ووٹ سے حکومت بن بھی جائے تو اسے چلنے
نہیں دیتے ،پاکستان میں کٹھ پتلیاں بٹھائیں گے تو کشمیر کا یہی حال ہوگاہمارا ہدف عمران خان نہیں بلکہ حکومت ختم کرنے والی روح ہے ،اگر عمران کو بدلنا ہوتو کوئی مسئلہ نہیں ،جو سچ نوازشریف نے گوجرانوالا کے جلسے میں بولا بعد میں تمام جلسوں میں ان کا بیان دہرایا گیا، پہاڑ جیسا سچ نوازشریف ہی بول سکتاہے ۔ سیاسی طورپر اب بچے گا وہی جو نوازشریف کے پیچھے کھڑے ہوگا۔انہوںنے مزید کہا کہ لاہور کے جلسے کی اجازت کٹھ پتلیوں سے برداشت نہیں ہوپا ررہی ،اینٹی کرپشن کے گوہر نفیس اپنا چہرہ سیاہ نہ کریں ،سربراہ اینٹی کرپشن جاوید اقبال والا کردار ادا نہ کریں ،لاہور کا جلسہ ہر صورت ہوگا، خواہ لاشوں سے گزرنا ہی پڑ جائے۔