ملتان (آن لائن) مسلم لیگ( ن) کے سابق رکن قومی اسمبلی ملک عبدالغفار ڈوگر کو محکمہ اینٹی کرپشن نے گرفتار کر لیا۔ ضلعی صدر مسلم لیگ(ن) بلال بٹ نے بتایا کہ عبدالغفار ڈوگر کو چوک کمہاراں پر واقع ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا۔ ذرائع اینٹی کرپشن کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ عبدالغفار ڈوگر کو کرپشن اور اختیارات سے تجاوز کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ عبدالغفار ڈوگر کی گرفتاری کیخلاف ن لیگ کے کارکنوں نے اینٹی کرپشن دفتر کے سامنے احتجاج کیا۔