گلگت بلتستان کیلیے تاریخی ترقیاتی پروگرام شروع کرینگے، اسد عمر

97

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ الیکشن کے بعد گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کی حکومت ہوگی، اب کراچی اور جنوبی بلوچستان کے بعد گلگت بلتستان کیلیے بھی تاریخ ساز ترقیاتی پروگرام پر کام ہوگا۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اسد عمر نے کہا کہ تحریک انصاف کی منتخب گلگت بلتستان حکومت کے ساتھ مل کر ہنگامی بنیادوں پر کام کریں گے، انہوں نے گلگت بلتستان کے عوام کیلیے تاریخی ترقیاتی پروگرام شروع کرنے کا عندیہ بھی دیا۔