سراج الحق کی والدہ اور صحافی ارشد وحید کے انتقال پر اظہارِ افسوس

253

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن)سندھ کے صدر سید شاہ محمدشاہ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مفتاح اسماعیل اور سیکرٹری اطلاعات خواجہ طارق نذیر نے سینئر صحافی ارشد وحید چودھری کے انتقال پرافسوس کا اظہارکیاہے۔اتوارکو جاری بیان میں مسلم لیگی رہنمائوں نے کہاکہ سینئر صحافی ارشد وحید چودھری کے انتقال کی خبر سن کر دل افسردہ ہے، ان کی صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔اور دعاکی کہ اللہ پاک ارشد وحید چودھری کی مغفرت فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبرجمیل دے۔مسلم لیگی رہنمائوں نے جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیرسینیٹر سراج الحق کی والدہ کے انتقال پر بھی افسوس کا اظہار کیااور دعاکی کہ اللہ پاک سراج الحق کی والدہ کی مغفرت فرمائے اور اہل خانہ کو صبرجمیل دے۔